پاکستان تحریک انصاف کی مریم نواز کے خلاف الیکش کمیشن میں درخواست دائر

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کے اراکین نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی اور مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم نواز کو پارٹی کا نائب صدر بنانے کے خلاف پاکستان الیکشن کمیشن میں باضابطہ درخواست جمع کروادی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کے اراکین نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی اور مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم نواز کو پارٹی کا نائب صدر بنانے کے خلاف  پاکستان الیکشن کمیشن میں باضابطہ درخواست جمع کروادی۔ الیکشن کمیشن میں مریم نواز کی تعیناتی کے خلاف درخواست پی ٹی آئی کے وزرائے قومی اسمبلی فرخ حبیب، ملیکا علی بخاری، کنول شوذب اور جویریہ ظفر کی جانب سے جمع کروائی گئی۔ پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے دائر کی گئی درخواست میں مریم نواز کی بطور نائب صدر تقرری کے پاکستان مسلم لیگ(ن) کے فیصلے کو آئین و قانون سے متصادم قرار دیا گیا ہے۔

درخواست میں ان تمام قانونی بنیادوں کو شامل کیا گیا جن کے تحت مریم نواز کسی بھی سیاسی و عوامی عہدے کے لیے نااہل ہیں اور اس میں عدالت کے فیصلوں کا تفصیلی ذکر بھی موجود ہے۔

الیکشن کمیشن میں جمع کروائی گئی درخواست میں کہا گیا کہ احتساب عدالت نے رہنما (ن) لیگ کو عوامی عہدے کے لیے نااہل قرار دیا ہے۔ درخواست میں مزید کہا گیا کہ پارٹی عہدہ نجی حیثیت کا حامل نہیں ہوتا، سیاسی جماعتوں کا پورے سیاسی نظام پر اثررسوخ ہوتا ہے۔

News Code 1890390

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 15 =