مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارتی فضائیہ کا اے این-32 طیارہ پرواز بھرنے کے دوران خرابی کے باعث ممبئی ایئرپورٹ کے رن وے کی دیوار سے ٹکرا گیا جس کے نتیجے میں 50 سے زائد پروازیں متاثر ہوگئیں۔ اطلاعات کے مطابق بھارتی شہر ممبئی کے مصروف ترین چترا پتی شیوا جی مہاراج ایئرپورٹ کے رن وے پر بھاتی فضائیہ کا طیارہ خراب ہو گیا جس کی وجہ سے 50 سے زائد پروازیں متاثر ہوگئیں اور ایئرپورٹ لابی میں مسافروں کا ہجوم جمع ہو گیا۔ ایئرپورٹ میں پھنسے مسافروں میں بڑی تعداد بچوں، بزرگوں اور خواتین کی بھی ہے، سول ایوی ایشن کا عملہ طیارے کی خرابی دور کرنے کی کوشش میں لگا ہوا ہے بصورت دیگر طیارے کو گھسیٹ کر رن وے سے ہٹایا جائے گا۔ بھارتی ایئر فضائیہ اپنے طیارے کی خرابی کی تصدیق کرتے ہوئے مسافروں سے معذرت کی ہے۔
بھارتی فضائیہ کا اے این-32 طیارہ پرواز بھرنے کے دوران خرابی کے باعث ممبئی ایئرپورٹ کے رن وے کی دیوار سے ٹکرا گیا جس کے نتیجے میں 50 سے زائد پروازیں متاثر ہوگئیں۔
News ID 1890374
آپ کا تبصرہ