کابل میں امریکی مرکز پر حملے میں 6 افراد ہلاک

افغانستان میں امریکہ کی غیرسرکاری تنظیم پر طالبان کے حملے میں 6 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے افغان ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان میں  امریکہ کی  غیرسرکاری تنظیم پر طالبان کے حملے میں 6 افراد ہلاک اور متعدد  زخمی ہوگئے ہیں۔  حملے کے بعد طالبان  اور سکیورٹی فورسز کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں وزارتِ داخلہ کے مطابق چار شہری اور دو پولیس افسر ہلاک ہوئے  جب کہ 20 سے زائد افراد زخمی ہوئے، حملے میں درجنوں گاڑیاں تباہ اور کئی دکانوں کو بھی  نقصان پہنچا۔ وزارت داخلہ کے مطابق پانچوں حملہ آوروں کو ہلاک کردیا گیا ہے جب کہ عمارت میں موجود 200 سے زائد افراد کو بحفاظت نکال لیا گیا۔

News Code 1890372

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 10 =