مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں سابق صدر اور پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کی 15 مئی تک عبوری ضمانت منظور کرلی۔ عدالت عالیہ نے 5 لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکوں کے عوض آصف علی زرداری کی عبوری ضمانت منظور کی۔اس موقع پر عدالت نے ریمارکس دیئے کہ 15 مئی کو دوسرے کیسز بھی ہیں، ان کے ساتھ ہی سماعت رکھ لیتے ہیں۔عدالت نے درخواست ضمانت پر نیب کو نوٹس بھی جاری کر دیا ہے ۔اس سے قبل آصف علی زرداری نے نیب انکوائری میں ضمانت کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کیا، انہوں نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں جو درخواست دائر کی ہے اس میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ انہیں سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ میں سابق صدر اور پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کی 15 مئی تک عبوری ضمانت منظور کرلی۔
News Code 1890362
آپ کا تبصرہ