8 مئی، 2019، 3:13 PM

چین کی تمام فریقوں سے مشترکہ ایٹمی معاملے پر عمل کرنے کی تاکید

چین کی تمام فریقوں سے مشترکہ ایٹمی معاملے پر عمل کرنے کی تاکید

چين کی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ایران کے ساتھ ہونے والے مشترکہ ایٹمی معاہدے پر تمام فریقوں کو عمل کرنا چاہیے ۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ چین کی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں مشترکہ ایٹمی معاہدے میں شریک تمام فریقوں پر زوردیا ہے کہ وہ گروپ 1+5 اور ایران کے درمیان ہونے والے مشترکہ ایٹمی معاہدے پر عمل کریں۔ چين کی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ایران کے ساتھ ہونے والے مشترکہ ایٹمی معاہدے پر تمام فریقوں کو عمل کرنا چاہیے ۔

ادھر ایران کے صدر حسن روحانی نے مشترکہ ایٹمی معاہدے کی بعض شقوں پر عمل در آمد روک دیا ہے۔ صدر حسن روحانی نے کہا کہ امریکہ غیر قانونی طریقہ سے مشترکہ ایٹمی معاہدے سے خارج ہوگیا امریکہ کے خروج کو ایک سال ہوگیا ہے اور اس مدت میں ایران نے نہایت ہی صبر و تحمل سے کام لیا اور مشترکہ ایٹمی معاہدے پر عمل کا سلسلہ جاری رکھا ۔ اب امریکہ نے ایران کے خلاف یکطرفہ اقتصادی پابندیوں کو دوبارہ آغازکردیا ہے جومشترکہ ایٹمی معاہدے اور بین الاقوامی قوانین کی روح کے بالکل خلاف اور منافی ہیں اور امریکہ کی اس منہ زوری اور غیر قانونی اقدام کے خلاف سکیورٹی کونسل اور مشترکہ ایٹمی معاہدے میں باقی رہنے والے ارکان نے کوئی ٹھوس قدم نہیں اٹھایا ۔ لہذا ایران نے مشترکہ ایٹمی معاہدے میں تعریف شدہ اصولوں کے مطابق  معاہدے کی بعض شقوں سے خارج ہونے کا فیصلہ کیا ہے جن میں یورینیم افزودگی اور آب سنگین کو محدود کرنے والی شقیں بھی شامل ہیں۔

News ID 1890359

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha