سعودی عرب میں بیوی کی نقل و حرکت کی نگرانی کی ایپ متعارف

سعودی عرب میں بیوی کی نقل و حرکت کی نگرانی کے لیے موبائل ایپلیکیشن متعارف کرادی گئی ہے جبکہ انسانی حقوق کے رضاکاروں نے مذکورہ اقدام کو بنیادی انسانی حقوق کے منافی قرار دے دیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے دی انٹیپنڈنٹ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی عرب میں بیوی کی نقل و حرکت کی نگرانی کے لیے موبائل ایپلیکیشن متعارف کرادی گئی ہے جبکہ انسانی حقوق کے رضاکاروں نے مذکورہ اقدام کو بنیادی انسانی حقوق کے منافی قرار دے دیا۔ اطلاعات کے مطابق سعودی وزارت داخلہ کے زیر انتظام متعارف کرائی جانے والی موبائل ایپ "  Absher"  یعنی " جی سر"  کو تقریباً 10 لاکھ مرتبہ ڈاؤن لوڈ کیا جا چکا ہے۔

رپورٹ کے مطابق مذکورہ موبائل ایپلیکیشن کے ذریعے شوہروں کو اپنی اہلیہ کی جانب سے پاسپورٹ استعمال کرنے پر بذریعہ ایس ایم ایس اطلاع مل جائے گی۔

انسانی حقوق کی تنظیموں نے سعودی حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ ایپلیکیشن کے ذریعے مرد کی بالادستی پر مشتمل نظام کو ختم کرے۔

News Code 1890348

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 0 =