پاکستانی لڑکیوں سے شادی کرنے والے چینی گروہ کے 7 افراد گرفتار

پاکستانی سکیورٹی اہلکاروں نے پاکستانی لڑکیوں سے شادی کرنے والے چینی باشندوں کے گروہ کے سربراہ کو مزید 7 افراد سمیت گرفتار کرلیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی سکیورٹی اہلکاروں نے پاکستانی لڑکیوں سے شادی کرنے والے چینی باشندوں کے گروہ کے سربراہ کو مزید 7 افراد سمیت گرفتار کرلیا ہے۔  پاکستان کے وفاقی تحقیقاتی ادارے ( ایف آئی اے) کے مطابق ہیومن ٹریفکنگ سیل راولپنڈی نے کارروائی کرتے ہوئے 3 چینی باشندوں سمیت 7 افراد کو گرفتار کرلیا جن میں گینگ کا سربراہ چینی باشندہ’ سونگ چو یونگ‘ بھی شامل ہے۔ ذرائع کے مطابق ڈی جی ایف آئی اے کے سامنے دو خواتین پیش ہوئیں جن کی درخواست پر ایف آئی اے اسلام آباد نے انکوائری شروع کی اور ڈپٹی ڈائریکٹر کامران علی کی سربراہی میں ٹیم نے کارروائی کی۔

آج گرفتار کیے جانےوالے چینی باشندوں میں 2 جوڑے بھی شامل ہیں جبکہ دو چینی باشندوں نے دو پاکستانی لڑکیوں کو اپنی بیوی ظاہر کیا۔پاکستانی خواتین سے شادی اور ان سے جسم فروشی کا مکروہ دھندہ کرانے والے گروہ کے اب تک گرفتار ہونے والے ملزمان کی تعداد 19 ہوگئی ہے۔

News Code 1890328

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 6 + 1 =