مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان میں پشاور کے علاقے دیر کالونی میں نانبائی کی دکان میں سلنڈر دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں بچوں سمیت 21 افراد جھلس گئے ہیں۔ زخمیوں کو حیات آباد برن سینٹر منتقل کیا گیا ۔ریسکیو ذرائع کے مطابق دیر کالونی میں نانبائی کی دکان میں گیس سلنڈر دھماکے سے پھٹ گیا جس سے وہاں موجود افراد جھلس گئے جن میں بچے بھی میں شامل ہیں۔زخمیو ں کو فوری طور پر لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کیا گیا، ڈائریکٹر لیڈی ریڈنگ اسپتال ڈاکٹر خالد مسعود کے مطابق 21 زخمیوں کو اسپتال لایا گیا جہاں ایک زخمی کو ابتدائی طبی امداد کے بعد فارغ کر دیا گیا جبکہ 20 زخمیوں کو حیات آباد برن سینٹر منتقل کر دیا گیا ہے۔
پاکستان میں پشاور کے علاقے دیر کالونی میں نانبائی کی دکان میں سلنڈر دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں بچوں سمیت 21 افراد جھلس گئے ہیں۔
News ID 1890320
آپ کا تبصرہ