کینیڈا کے وزیر اعظم کی رمضان المبارک کی آمد پر مسلمانوں کو مبارکباد

کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے ماہ رمضان کی آمد پر مسلمانوں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے ماہ رمضان کی آمد پر مسلمانوں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق کینیڈا کے وزیر اعظم نے ایک ویڈیو پیغام میں مکمل اسلامی طریقے سے سلام کرتے ہوئے کہا کہ رمضان کا مہینہ نعمتوں کا شکر ادا کرنے کا مہینہ ہے  اور یہ مہینہ  مستحق لوگوں کی مدد کرنے کا درس بھی دیتا ہے۔

اپنے پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ کینیڈین مسلمان ہر روز ملک کی ترقی میں اپنا کردار ادا کرتے ہیں اس لیے یہ ضروری ہے کہ ان کے اس کام کو سراہا جائے۔

News Code 1890300

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 0 =