داعش کی سری لنکا کے بعد بھارت اور بنگلہ دیش میں حملوں کی دھمکی

سعودی عرب سے منسلک وہابی دہشت گرد تنظیم داعش نے بھارتی ریاست بنگال کے نئے امیر ابو محمد البنگالی کے نام کا اعلان کرکے بھارت اور بنگلہ دیش میں حملوں کی دھمکی دے دی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی عرب سے منسلک وہابی دہشت گرد تنظیم داعش نے بھارتی ریاست بنگال کے نئے امیر ابو محمد البنگالی کے نام کا اعلان کرکے بھارت اور بنگلہ دیش میں حملوں کی دھمکی دے دی ہے۔

اطلاعات کے مطابق داعش کی جانب سے انگریزی، اردو اور ہندی زبان میں ایک پوسٹر جاری کیا گیا ہے جس میں ریاست بنگال کے لیے ابو محمد البنگالی کو مقرر کرنے کا اعلان کیا گیا ہے اور خلافت کے خاموش حامیوں کو بھارت اور بنگلہ دیش میں حملوں پر اکسایا گیا تھا۔

اس سے قبل بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ کے ایک سینما میں دھماکہ کیا گیا تھا تاہم بارودی مواد مکمل طور پر پھٹ نہیں سکا تھا، اس واقعے میں چند پولیس اہلکار زخمی ہوگئے تھے۔ داعش کی جانب سے عربی اور بنگلا زبان میں اعترافی بیان پرمشتمل پوسٹر تقسیم کیے گئے تھے۔ واضح رہے کہ داعش نے ایسٹر کے موقع پر سری لنکا میں 8 بم دھماکوں کی ذمہ داری قبول کی ۔ ان حملوں کے بعد ابوبکر بغدادی بھی مںظر عام پر آگئے۔

News Code 1890173

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 12 =