البغدادی کے منظر عام پر آنے کا راز/ سری لنکا میں حملوں کے بعد بغدادی منظر عام پر آگیا

امریکہ اور سعودی عرب کی حمایت یافتہ وہابی دہشت گرد تنظیم داعش کے سربراہ ابو بکر بغدادی 5 سال کے بعد ایک بار پھر ویڈیو کے ذریعہ منظر عام پر آگئے اور اس نے ویڈیومیں داعش کو دوبارہ منظم کرنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے بین الاقوامی امور کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق امریکہ اور سعودی عرب کی حمایت یافتہ وہابی دہشت گرد تنظیم داعش کے سربراہ ابو بکر بغدادی 5 سال کے بعد ایک بار پھر ویڈیو کے ذریعہ منظر عام پر آگئے اور اس نے ویڈیومیں داعش کو دوبارہ منظم کرنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

مہر نیوز کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق ابوبکر بغدادی کی ویڈیو  القاعدہ کے سربراہ اسامہ بن لادن کی ویڈیو جیسی ہے  القاعدہ کے سربراہ اسامہ بن لادن کی ایک ایسی ہی ویڈيو اس کی ہلاکت سے قبل منظر عام پر لائی گئی تھی۔

ابو بکر بغدادی کی ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد بین الاقوامی اینٹیلجنس ادارے اس ویڈیو کی ہر حرکت کا جائزہ لے کر اسے تلاش کرنے کا منصوبہ بنا رہے ہیں۔ ادھر عراق کے تجزيہ نگارہاشم الہاشمی نے ویڈیو کے بارے میں کہا ہے کہ یہ ویڈیو ابوبکر بغدادی کی ہے کیونکہ بولنے کا انداز اور لب ولہجہ ابو بکر بغدادی کا ہی ہے۔ بغدادی نے گرم لباس پہن رکھا ہے جس سے معلوم ہوتا ہے کہ جس جگہ ویڈیو بنائی گئی ہے وہ سرد تھی۔ تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے کہ ابو بکر بغدادی نے ویڈیو پر ظاہر ہوکر داعش کے حوصلوں کو بلند کرنے کی کوشش کی ہے اور یہ داعش دنیا کے مختلف حصوں میں دہشت گردانہ کارروائیاں انجام دینے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

تجزیہ نگار عبدالوہاب بدرخان کا کہنا ہے کہ بغدادی کو سری لنکا میں ہونے والے دہشت گردانہ حملوں کے بعد منظر عام پر آنے کا موقع مل گیا۔

News Code 1890169

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 13 =