جاپان کے ولی عہد نارو ہیتو نے بادشاہت کا تخت سنبھال لیا

جاپان کے 59 سالہ ولی عہد نارو ہیتو کی جانب سے بادشاہت کا تخت سنبھالے جانے کے بعد وہاں نئے دور کا آغاز ہوگیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ جاپان کے 59 سالہ ولی عہد نارو ہیتو کی جانب سے بادشاہت کا تخت سنبھالے جانے کے بعد وہاں نئے دور کا آغاز ہوگیا۔ جاپان میں بادشاہ بدلنے سے دور بھی بدل جاتا ہے اور نئے بادشاہ کی جانب سے تخت سنبھالے جانے سے قبل ہی اس کے دور کے نام کا اعلان کردیا جاتا ہے۔ نارو ہیتو کے دور کو ’ریوا‘ کا نام دیا گیا ہے جب کہ ان کے والد اور سابق بادشاہ آکی ہیتو کے دور کو ’ہے سے’ کہا جاتا تھا۔ سابق بادشاہ آکی ہیتو گزشتہ روز 30 اپریل کو تخت سے الگ ہوئے تھے اور ان کی جانب سے بادشاہت چھوڑے جانے کی شاندار تقریب منعقد کی گئی تھی۔ نارو ہیتو نے اپنے پہلے خطاب میں اپنے والد اور سابق بادشاہ آکی ہیتو کی روایات کو برقرار رکھنے اور عوام سے قریب تر رہنے جیسے وعدیے کیے اور کہا وہ درد مند عوام کا ساتھ نہیں چھوڑیں گے۔ نارو ہیتو جاپان کے 126 ویں بادشاہ ہیں، وہ 25 سال کی عمر میں ولی عہد بنے تھے۔

News Code 1890163

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 8 + 2 =