پاکستان اور افغانستان کے سرحد پر فائرنگ، 3 اہلکار ہلاک، 7 زخمی

شمالی وزیرستان میں پاکستان اور افغانستان کے سرحد پر باڑ لگانے والی پاک فوج کی ٹیم پر سرحد پارسے حملہ ہوا جس میں 3 اہلکار ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ جوابی کارروائی میں متعدد دہشتگرد ہلا ک ہو گئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ شمالی وزیرستان میں پاکستان اور افغانستان کے سرحد پر باڑ لگانے والی پاک فوج کی ٹیم پر سرحد پارسے حملہ ہوا جس میں 3 اہلکار ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ جوابی کارروائی میں متعدد دہشتگرد ہلا ک ہو گئے ہیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیر ستان میں الورہ کے مقام پر باڑ کا کام کرنے والی پاک فوج کی ٹیم پر 60 سے 70 دہشتگردوں نے افغانستان کی حدود سے حملہ کیا تاہم فائرنگ کے باعث پاکستانی فوج کے تین اہلکار ہلاک ہو گئے ہیں جبکہ فوج کی جوابی کارروائی کرتے ہوئے دہشتگردوں کے حملے کو پسپا کر دیا اور درجنوں دہشتگرد مارے گئے۔ فائرنگ کے تبادلے میں فوج کے 7 اہلکار بھی زخمی ہوئے جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیاہے۔

News Code 1890162

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 11 =