بھارت میں فوج کے 16 کمانڈوز ہلاک

بھارت کی ریاست مہاراشٹرا کے ضلع گادچیرولی میں علیحدگی پسند گروپ کے حملے میں بھارتی فوج کے 16 کمانڈوز ہلاک ہو گئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارت کی ریاست مہاراشٹرا کے ضلع گادچیرولی میں علیحدگی پسند گروپ کے حملے میں بھارتی فوج کے 16 کمانڈوز ہلاک ہو گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق اہلکاروں سے بھری بھارتی فوج کی وین ’ کرکھیدا‘ سے ’کورچی‘ جانے والی سڑک پر معمول کی گشت پر تھی کہ راستے میں نصب کی جانے والی آئی ای ڈی عین اس وقت دھماکے سے پھٹ گئی جب وہ اس کے قریب پہنچی ،دھماکے میں 16 بھارتی فوجی ہلاک ہو گئے جبکہ اس کے بعد علیحدگی پسندوں اور بھارتی فوجیوں کے درمیان فائرنگ کا بھی تبادلہ ہوا۔ دھماکے کے فوری بعد دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کا کنٹرول سنبھال لیا ہے۔

News Code 1890161

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 12 =