بھارت پاکستان کے خلاف افغان سرزمین استعمال نہیں کررہا ہے، امریکہ

امریکہ نے کہا ہے کہ اسے اس بات کے کوئی ثبوت نہیں ملے کہ بھارت پاکستان میں دہشت گردی کے لیے افغان سرزمین استعمال کررہا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ نے کہا ہے کہ اسے اس بات کے کوئی ثبوت نہیں ملے کہ بھارت پاکستان میں دہشت گردی کے لیے افغان سرزمین استعمال کررہا ہے۔ اسلام آباد میں امریکی سفارتخانے میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے نائب وزیرخارجہ ایلس ویلز نے کہا کہ انھیں اس نوع کے کوئی شواہد نہیں ملے کہ انڈیا افغان سرزمین کا استعمال کرتے ہوئے پاکستان میں دہشت گردی کو فروغ دے رہا ہے۔ انھوں نے کہا کہ ہماری پالیسی واضح ہے کہ کسی بھی ملک کو غیرریاستی عناصر کو سپورٹ نہیں کرنا چاہیے۔ ایلس ویلز کا کہنا تھا کہ پاکستانی حکومت کی طرف سے نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد بھی خوش آئند ہے۔ افغانستان کے بارے میں وزیراعظم عمران کا پالیسی بیان خوش آئند ہے۔ اگر افغانستان میں امن ہوگا تو سب سے زیادہ فائدہ پاکستان کو ہوگا۔ اس لیے پاکستان اور افغانستان کو باہمی معاملات کو حل کرنے کی ضرورت ہے۔

News Code 1890159

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 1 =