مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ برطانوی شہزادے ولیم نے نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن کے ہمراہ کرائسٹ چرچ کی مساجد کا دورہ کیا جہاں 15 مارچ کو سفیدفام دہشت گردنے فائرنگ کرکے 50 افراد کو قتل کردیا تھا۔ شہزادہ ولیم نے زخمیوں سے ملاقات کی اور کہا کہ نیوزی لینڈنے دنیا کو راہ دکھائی ہےکہ کس طرح نفرت کامقابلہ محبت سے کیا جانا چاہیے۔ وہ دعاگوہیں کہ دنیامیں محبتوں کی طاقت نفرتوں پر ہمیشہ غالب رہے۔برطانوی شہزادےنےالنورمسجدمیں خطا ب بھی کیااورکہا کہ وہ لواحقین کے غم میں برابر کےشریک ہیں ۔شہزادے نےکہاکہ نیوزی لینڈنے دنیاکوسبق سکھایاہےکہ صورتحال سے کیسےنمٹناچاہیے۔

برطانوی شہزادے ولیم نے نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن کے ہمراہ کرائسٹ چرچ کی مساجد کا دورہ کیا جہاں 15 مارچ کو سفیدفام دہشت گردنے فائرنگ کرکے 50 افراد کو قتل کردیا تھا۔
News Code 1890019
آپ کا تبصرہ