ایران اور روس کے وزراء دفاع کی ملاقات/ باہمی تعاون جاری رکھنے پر تاکید

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر دفاع نے ماسکو میں سکیورٹی اجلاس کے ضمن ميں روس کے وزیر دفاع سے ملاقات میں دو طرفہ تعلقات اور بین الاقوامی امور کے بارے میں تبادلہ خیال کرتے ہوئے ایران اور روس کے درمیان فوجی تعاون کو جاری رکھنے پر تاکید کی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر دفاع امیر حاتمی نے ماسکو میں سکیورٹی اجلاس کے ضمن ميں روس کے وزیر دفاع جنرل شویگو سے ملاقات میں دو طرفہ تعلقات اور بین الاقوامی امور کے بارے میں تبادلہ خیال کرتے ہوئے ایران اور روس کے درمیان فوجی تعاون کو جاری رکھنے پر تاکید کی ہے۔ اس ملاقات میں روسی وزیر دفاع نے علاقائی دفاعی طاقت میں اضافہ کے سلسلے میں ایران اور روس کے فوجی تعلقات کو فروغ دینے پر تاکید کی۔اس ملاقات میں ایرانی وزیر دفاع نے بھی روس اور ایران کے درمیان فوجی تعلقات کے فروغ پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ خطے میں امن و ثبات کے قیام اور دہشت گردی کے خلاف کارروائی کے پیش ںظر ایران اور روس کے تعلقات بہت ہی اہم ہیں۔ روس اور ایران کے وزارء دفاع نے شام میں قیام امن کے سلسلے میں دونوں ممالک کے درمیان تعاون کو بھی اہم قراردیا۔

News Code 1890016

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha