دنیا کے 10 بہترین سیاحتی مقامات میں لندن سر فہرست

سال 2019 کے لیے دنیا کے 10 بہترین سیاحتی مقامات کی فہرست میں برطانیہ کے دارالحکومت لندن کا پہلا نمبر ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سال 2019 کے لیے دنیا کے 10 بہترین سیاحتی مقامات کی فہرست میں برطانیہ کے دارالحکومت لندن کا پہلا نمبر ہے۔ نئی فہرست میں ان معروف ترین مقامات کا نام پیش کیا گیا جن کا رخ دنیا بھر کے لوگ روایتی سیاحت کے مقصد سے کرتے ہیں۔ مذکورہ فہرست موسم بہار کی تعطیلات شروع ہونے سے چند ہفتے قبل سامنے آئی ، اس سیزن میں ہر سال بڑے پیمانے پر سیاحتی سرگرمیاں انجام دی جاتی ہیں۔ فرانس کا دارالحکومت پیرس دوسرے، اطالیہ کا شہر روم تیسرے، یونان کا جزیرہ کرٹ چوتھے اور انڈونیشا کا جزیرہ بالی سیاحوں کے پسندیدہ ترین مقامات میں پانچویں نمبر پر ہے۔ عالمی سطح پر دس بہترین مقامات کی فہرست میں مراکش کا شہر مراکش سٹی نویں نمبر پر اور متحدہ عرب امارات کا شہر دبئی دسویں نمبر پر ہے۔ رپورٹ کے مطابق برطانوی دارالحکومت لندن قیمتوں میں اضافے، شدید ٹریفک اور سیاحتی مقامات پر طویل قطاروں کے باوجود سرفہرست رہا۔

News Code 1889277

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 6 + 9 =