بھارت کا خلا میں میزائل تجربات اقوام عالم کیلئے خطرہ

پاکستانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ بھارت کے خلا میں میزائل تجربات اقوام عالم کیلئے خطرہ ہیں اور ایسے تجربات سے اقوام عالم کوخطرات لاحق ہوں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے ہفتہ وار بریفنگ کے دوران کہا ہے کہ بھارت کے خلا میں میزائل تجربات اقوام عالم کیلئے خطرہ ہیں اور ایسے تجربات سے اقوام عالم کوخطرات لاحق ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کی جانب سے خلاء میں کیا گیا تجربہ عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے، خلاء تمام انسانوں کی مشترکہ میراث ہے، ایسے تجربات سے اقوام عالم کوخطرات لاحق ہوں گے۔پاکستانی وزارت خارجہ کے ترجمان  محمد فیصل کا کہنا تھا کہ پلوامہ حملے سے متعلق موصول ڈوزئیر کا جائزہ لیا گیا، بھارت کی جانب سے شئیر کی گئی موجودہ معلومات ٹھوس نہیں ہیں، مہیا کردہ ثبوتوں کے مطابق پاکستان کا پلوامہ حملے سے تعلق ثابت نہیں ہو سکا، بھارت کی جانب سے اٹھائے گئے سوالات پر جوابات دیئے گئے اور بھارت سے کہا ہے کہ اگر قابل عمل ٹھوس معلومات ہیں توشئیر کی جائیں، ہم تعاون کرنے کے لئے تیار ہیں۔ ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان شامی علاقے میں متنازعہ گولان کی پہاڑیوں پراسرائیلی قبضہ کے خلاف احتجاج کرتا ہے، امریکہ کا اسے اسرائیلی قبضہ تسلیم کرنا عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ افغان مسئلہ پر معاملات کو میڈیا پر لانے سے اجتناب کرنا چاہیے، وزیراعظم کے افغان حکومت سے متعلق بیان کوغلط انداز میں لیا گیا، زلمے خلیل زاد جب آئیں گے تو دیکھیں گے۔

News Code 1889228

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 16 =