پاکستان کے سابق صدر کی عبوری ضمانت منظور

پاکستان میں اسلام آباد ہائی کورٹ نے میگا منی لانڈرنگ کیس میں سابق صدر اور پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری اور ان کی ہمشیرہ فریال تالپر کی عبوری ضمانت منظور کرلی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان میں اسلام آباد ہائی کورٹ نے میگا منی لانڈرنگ کیس میں سابق صدر اور پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری اور ان کی ہمشیرہ فریال تالپر کی عبوری ضمانت منظور کرلی۔ آصف علی زرداری اپنی ہمشیرہ فریال تالپور کے ہمراہ ضمانت قبل از گرفتاری کے سلسلے میں اسلام آباد ہائی کورٹ پہنچے، عدالت عالیہ کے دو رکنی بنچ نے درخواست کی سماعت کی۔عدالت نے دونوں کی 10 اپریل تک عبوری ضمانت منظور کرتے ہوئے 10،10لاکھ روپے کے مچلکے داخل کرانے کا حکم بھی دیا۔ آصف علی زرداری اور فریال تالپور نے میگا منی لانڈرنگ کیس میں اسلام آباد ہائی کورٹ میں ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست دائر کی تھی۔درخواست میں آصف زرداری اور فریال تالپور کی جانب سے عدالت سے استدعا کی گئی تھی کہ نیب کو تمام انکوائریوں کی فہرست فراہم کرنے کا حکم دیا جائے اور گرفتاری سے روکا جائے۔

News Code 1889226

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 5 =