مہر خبررساں ایجنسی نے ایکسپریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ شریف اور زرداری خاندانوں کا حال کی طرح مستقبل بھی تاریک ہے۔ فواد چوہدری نے شریف خاندان اور زرداری خاندان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ماضی میں پورا ملک نیچے جارہا تھا لیکن دو خاندان اوپر جارہے تھے، ان دونوں خاندانوں کا پاکستان کے سیاسی مستقبل میں اب کوئی حصہ نہیں ہے، حال کی طرح ان کا مستقبل بھی تاریک ہے، مریم بی بی سمیت شریف خاندان کو اس بات پر غصہ ہے کہ لندن میں سیل لگ گئی ہے لیکن یہ لوگ پاکستان سےباہرنہیں جاپارہے، ان کی گھبراہٹ کی وجہ یہ ہے، ان دونوں خاندانوں کے دو سپوتوں کو شوق پورا کرلینے دیں، چند ماہ میں پتہ چل جائے گا کہ ان کی سیاست ختم ہوچکی ہے۔
پاکستان کے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ شریف اور زرداری خاندانوں کا حال کی طرح مستقبل بھی تاریک ہے۔
News ID 1889037
آپ کا تبصرہ