ایرانی عوام کو اسلامی نظام سے جدا کرنے کی کوشش/ ایرانی قوم سر تسلیم خم نہیں کرےگی

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے صوبہ بوشہر کے کنگان اسٹیڈیم میں عوام کے ایک عظیم اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ سامراجی طاقتیں ایرانی عوام کو انقلاب اسلامی سے جدا کرنے کی کوشش کررہی ہیں لیکن ایرانی عوام نے بھی دشمن کی ہرسازش کو ناکام بنانے کا پختہ عزم کررکھا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے صوبہ بوشہر کے کنگان اسٹیڈیم میں عوام کے ایک عظیم اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ سامراجی طاقتیں ایرانی عوام کو انقلاب اسلامی سے جدا کرنے کی کوشش کررہی ہیں لیکن ایرانی عوام نے بھی دشمن کی ہرسازش کو ناکام بنانے کا عزم کررکھا ہے۔ صدر حسن روحانی نے حالیہ برسوں ميں سخت اقتصادی مشکلات میں صبر و استقامت جاری رکھنے پر ایرانی عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی عوام نے سیاسی، مذہبی اور سماجی اجتماعات میں بھر پور شرکت کرکے دشمن کی تمام سازشوں کو ناکام بنادیا ہے۔ صدر حسن روحانی نے دشمن کی طرف سے اقتصادی پابندیاں عائد کرنے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ دشمن کی طرف سے ایرانی عوام کے خلاف اقتصادی پابندیاں عائد کرنے کا مقصد انھیں اسلامی نظام سے جدا کرنا ہے لیکن ایرانی عوام نے بھی دشمن کی ہر سازش کو ناکام بنانے کا پختہ عزم کررکھا ہے۔ صدر روحانی نے کہا کہ ایرانی عوام نے سختیوں کو برداشت کرکے دشمن کی تمام امیدوں پر پانی پھیر دیا ہے۔ روحانی نے کہا کہ ایرانی عوام کبھی بھی دشمن کے سامنے سرتسلیم خم نہیں کرےگی۔

News Code 1888917

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 13 =