مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ نیوزی لینڈ میں مساجد پر حملے کے بعد نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیکندا آرڈن نے انتہاء پسندی کی مذمت کرتے ہوئے ایک حملہ آور کی گرفتاری کی تصدیق کی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ملزم سے تحقیقات جاری ہیں، فی الحال تفصیل نہیں بتاسکے، نیوزی لینڈ مسلمانوں کا گھر ہے اور ان کی حفاظت لازم ہے، آج ہمارے ملک کی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے۔ نیوزی لینڈ کی وزیراعظم آرڈن نے بتایاکہ ہم ایسے واقعات کی مذمت کرتے ہیں، نیوزی لینڈ میں پرتشدد واقعات کی کوئی جگہ نہیں۔ انہوں نے کہا کہ فائرنگ سے متاثر ہونیوالے لوگ مہاجر ہوسکتے ہیں جو نیوزی لینڈ آئے ہیں، وہ یہاں مہاجر ہوسکتے ہیں لیکن وہ ہم ہیں۔
نیوزی لینڈ میں مساجد پر حملے کے بعد نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیکندا آرڈن نے انتہاء پسندی کی مذمت کرتے ہوئے ایک حملہ آور کی گرفتاری کی تصدیق کی ہے۔
News ID 1888859
آپ کا تبصرہ