سوڈان کی پارلیمنٹ میں چھ ماہ کیلیے ایمرجنسی نافذ کرنے کی قرارداد منظور

سیاسی عدم استحکام کے شکار افریقی ملک سوڈان کی پارلیمنٹ نے ملک میں چھ ماہ کے لیے ایمرجنسی نافذ کرنے کی قرارداد منظور کر لی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے عرب ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سیاسی عدم استحکام کے شکار افریقی ملک سوڈان کی پارلیمنٹ نے ملک میں چھ ماہ کے لیے ایمرجنسی نافذ کرنے کی قرارداد منظور کر لی۔ حکومت ایک سال کے لیے ایمرجنسی کا نفاذ چاہتی تھی لیکن اراکین پارلیمنٹ نے اِس حکومتی تجویز کے ساتھ اتفاق نہیں کیا۔ ایمرجنسی نافذ کر کے صدر عمر البشیر اپنی حکومت کے خلاف جاری مظاہروں کے سلسلے کو روکنے کی کوشش میں ہیں۔ پارلیمنٹ سے منظور کی گئی ایمرجنسی کا نفاذ بائیس فروری سے کیا گیا ہے۔ عمر البشیر کی حکومت کے خلاف عوامی مظاہروں کا سلسلہ گزشتہ برس دسمبر سے جاری ہے،اس حکومت مخالف تحریک میں سوڈان کے تقریباً ہر طبقے کے افراد شامل ہیں۔

News Code 1888787

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 8 + 7 =