مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ دنیا بھر میں عالمی یوم خواتین کے موقع پر خواتین کے بارے میں تھامس رائٹرز فاؤنڈیشن نے ایک سروے کیاہے جس کے ذریعے یہ جاننے کی کوشش کی گئی کہ کون سے ممالک خواتین کیلئے سب سے بدتر ثابت ہوئے ہیں۔ 10 بدترین ممالک کی فہرست میں بھارت پہلے نمبر جبکہ پاکستان چھٹے نمبر پر ہے۔ اس فہرست میں امریکہ کا 10واں نمبر ہے، سروے میں کہا گیا ہے کہ یہاں خواتین کو جنسی تشدد اور ہراسانی کا سامنا ہے۔ طویل عرصے سے جنگ کا شکار افغانستان میں خواتین کو صنفی امتیاز کا سامنا ہے جبکہ گھریلو تشدد عام سی بات ہے۔ جنگ زدہ شام میں خواتین کو صحت کی سہولیات میسر نہیں۔
دنیا بھر میں عالمی یوم خواتین کے موقع پر خواتین کے بارے میں تھامس رائٹرز فاؤنڈیشن نے ایک سروے کیاہے جس کے ذریعے یہ جاننے کی کوشش کی گئی کہ کون سے ممالک خواتین کیلئے سب سے بدتر ثابت ہوئے ہیں۔
News ID 1888753
آپ کا تبصرہ