بھارت میں عام انتخابات کے شیڈول کا اعلان

بھارتی الیکشن کمیشن نے لوک سبھا الیکشن 2019 کے شیڈول کا اعلان کردیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارتی الیکشن کمیشن نے لوک سبھا الیکشن 2019 کے شیڈول کا اعلان کردیا۔

الیکشن کمیشن کے اعلان کے مطابق بھارتی الیکشن 7 مرحلوں میں ہوگا، جس میں 90 کروڑ ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے، نتائج کا اعلان 23 مئی کو کیا جائے گا۔ بھارتی الیکشن کمیشن کے مطابق پہلے مرحلے میں پولنگ 11 اپریل اور آخری مرحلے میں ووٹنگ 19 مئی کو ہوگی۔ بھارتی الیکشن کمیشن نے امن و امان کی صورتحال کو وجہ بناکر جموں و کشمیر میں لوک سبھا کے انتخابات ملتوی کردیے گئے۔ پریس بریفننگ میں الیکشن کمیشن نے بتایا کہ پہلا مرحلہ 11 اپریل کو ہوگا،اس دن 20 ریاستوں کی 91 نشستوں پر پولنگ ہوگی۔

بھارتی الیکشن کمیشن کے مطابق دوسرے مرحلے میں 18 اپریل کو 13 ریاستوں کی 97 نشستوں اور 23 اپریل کے تیسرے مرحلے میں 14 ریاستوں کی 115 نشستوں پر ووٹ ڈالے جائیں گے۔ چوتھے مرحلے میں پولنگ 29اپریل کو 9 ریاستوں کی 71 نشستوں پر ہوگی جبکہ 6 مئی کو پانچویں مرحلے میں 7 ریاستوں کی 51 سیٹوں پر ووٹنگ کا عمل ہوگا۔

بھارتی الیکشن کمیشن کے مطابق چھٹے مرحلے میں 12 کو ہونے والی پولنگ میں 7 ریاستوں کی 59 نشستوں اور ساتویں مرحلے میں 19 مئی کو 8 ریاستوں کی 59 نشستوں پر ووٹنگ کا عمل مکمل کیا جائےگا۔ بھارتی الیکشن کمیشن کے مطابق ووٹوں کی گنتی 23 مئی کو ہوگی،جس کے بعد نتائج کا اعلان کیا جائےگا۔

News Code 1888740

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 9 + 3 =