مودی بنارس کے حلقے سے لوک سبھا انتخابات میں حصہ لیں گے

بھارت میں ہونے والے لوک سبھا انتخابات میں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی بنارس کے حلقے سے انتخابات میں حصہ لیں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارت میں ہونے والے لوک سبھا انتخابات میں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی بنارس کے حلقے سے انتخابات میں حصہ لیں گے۔

بھارت کی حکمراں جماعت بی جے پی نے لوک سبھا امیدواروں کی فہرست جاری کردی، وزیرداخلہ راج ناتھ لکھنؤو اور بی جےپی صدر امیت شاہ گاندھی نگر سے انتخابات میں حصہ لیںگے۔ بی جے پی لوک سبھا کے لیے 184 امیدواروں کی پہلی فہرست جاری کی ہے، بھارت کے لوک سبھا انتخابات 11 اپریل سے19 مئی تک 7 مرحلوں میں ہوں گے۔ لوک سبھا انتخابات کے نتائج کا اعلان 23 مئی کو ہوگا۔

News Code 1889052

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 7 =