رہبر معظم انقلاب اسلامی کی جنگلات کی حفاظت اورسرسبز فضاؤں کے فروغ پر تاکید

رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ نے ماحولیات کے دن کی مناسبت سے دو پودے زمین میں کاشت کرتے ہوئے فرمایا: معاشرے کی توجہ جنگلات کی حفاظت اور سرسبز فضاؤں کو فروغ دینے کی طرف مبذول کرنی چاہیے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ نے ماحولیات کے دن کی مناسبت سے دو پودے زمین میں کاشت کرتے ہوئے فرمایا: معاشرے کی توجہ سرسبز فضا کو فروغ دینے کی طرف مبذول کرنی چاہیے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے یوم شجر کاری کو بہار کی آمد کی خوشخبری قراردیتے ہوئے فرمایا: جنگلات اور سرسبز فضاؤں کی حفاظت پر خصوصی توجہ مبذول کرنی چاہیے کیونکہ جنگلات پر عدم توجہ کے ماحولیات پر بہت زیادہ منفی اثرات پڑتے ہیں۔ رہبر معظم انقلاب اسلامی نے ملک کے بعض حصوں میں مضر صحت درختوں کی کاشت پر بھی شدید تنقید کرتے ہوئے فرمایا: اس سلسلے کو روکنے کے لئے متعلقہ اداروں کو اپنی ذمہ داریوں پر عمل کرنا چاہیے جبکہ جنگلات کی حفاظت اور ان کے فروغ کے سلسلے میں عملی اقدامات اٹھانے چاہییں ۔

News Code 1888630

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 6 + 9 =