مہر خبررساں ایجنسی نے ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ برطانوی دارالحکومت لندن میں ہیتھرو اور لندن سٹی کے ہوائی اڈوں اور ریلوے اسٹیشن سے چھوٹے بم برآمد ہوئے ہیں۔ برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ انسداد دہشت گردی پولیس ملنے والے بموں سے متعلق تحقیقات کر رہی ہے۔ پارسل میں رکھے گئے چھوٹے بم لفافہ کھولنے پر مختصر پیمانے کی آگ لگا سکتے ہیں۔ ایئرپورٹس اور ریلوے اسٹیشن سے 3بارودی مواد والی ڈیوائسز ملنے کے بعد ان مقامات پر سیکورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی۔

برطانوی دارالحکومت لندن میں ہیتھرو اور لندن سٹی کے ہوائی اڈوں اور ریلوے اسٹیشن سے چھوٹے بم برآمد ہوئے ہیں۔
News Code 1888624
آپ کا تبصرہ