28 فروری، 2019، 9:07 PM

سعودی عرب کے وزير خارجہ کل پاکستان کا دورہ کریں گے

سعودی عرب کے وزير خارجہ کل پاکستان کا دورہ کریں گے

پاکستان کے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ سعودی وزیر خارجہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا اہم پیغام لے کر کل پاکستان اکا دورہ کریں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے روسیا الیوم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ سعودی وزیر خارجہ  سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا اہم پیغام لے کر کل پاکستان اکا دورہ کریں گے۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ گزشتہ رات ان کی سعودی عرب کے وزیر خارجہ سے بات ہوئی، سعودی وزیرخارجہ نے پاکستان آنے کی خواہش کا اظہار کیا جسے ہم نے خوش آمدید کہا، سعودی عرب کے وزیر خارجہ کل سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا اہم پیغام لے کر پاکستان آ رہے ہیں۔ باخـبر ذرائع کے مطابق سعودی عرب کے ولیعہد کا دورہ پاکستانی عوام اور حکومت کے لئے اچھا ثابت نہیں ہوا ۔ کیونکہ سعودی ولیعہد نے پاکستان میں 20 ارب جبکہ ہندوستان میں 44 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کے معاہدوں پر دستخط کئے۔

News ID 1888473

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha