مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارتی حکومت نے پلوامہ واقعے سے متعلق بعض دستاویزات پاکستانی حکام کے حوالے کر دی ہیں۔ ترجمان پاکستانی دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ ڈوزیئر اسلام آباد پہنچنے پر اس کا جائزہ لیا جائے گا۔بھارتی ترجمان نے کہا ہے کہ ڈوزیئر میں پلوامہ واقعہ کے ذمہ داروں سے متعلق تفصیلات شامل ہیں۔بھارتی ترجمان کے مطابق ڈوزیئر دیئے جانے کے بعد بھارت کی جانب سے پاکستان سے دہشت گردوں کے خلاف فوری قابل تصدیق کارروائی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق بھارت نے وزیراعظم عمران خان کی تقریر کے بعد ڈوزیئر حوالے کیا ہے۔
بھارتی حکومت نے پلوامہ واقعے سے متعلق بعض دستاویزات پاکستانی حکام کے حوالے کر دی ہیں۔
News ID 1888460
آپ کا تبصرہ