27 فروری، 2019، 9:12 PM

شمالی کوریا کے ساتھ کشیدگی ختم کرنے کا فیصلہ بعد میں کریں گے

شمالی کوریا کے ساتھ کشیدگی ختم کرنے کا فیصلہ بعد میں کریں گے

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ شمالی کوریا کے ساتھ کشیدگی کے خاتمے کا فیصلہ بعد میں کریں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے سی این این کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ شمالی کوریا کے ساتھ کشیدگی کے خاتمے کا فیصلہ بعد میں کریں گے۔ اطلاعات کے مطابق امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور شمالی کوریا کے سربراہ کیم جونگ اون نے ویتنام کے دارالحکومت ہنوئی میں دوسری ملاقات کی۔ہنوئی میں ملاقات کے وقت دونوں ممالک کے سربراہان نے مصافحہ کیا جس کے بعد انہوں نے 30 منٹ کے مختصر دورانیے پر مشتمل نجی ملاقات میں بات چیت کی۔ کیم جونگ اون سے ملاقات کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر نے کہا کہ وہ اس ملاقات کو ایک کامیاب سربراہی اجلاس کے طور پر دیکھ رہے ہیں جس پر کیم جونگ اون نے کہا کہ  ہم تمام رکاوٹوں پر قابو پانے میں کامیاب ہوگئے اور آج ہم یہاں موجود ہیں۔کیم جونگ اون نے کہا کہ امید ہے ہنوئی اجلاس کے نتائج کا خیرمقدم کیا جائے گا۔شمالی کوریا کے سربراہ نے کہا کہ انہوں نے ڈونلڈ ٹرمپ سے 30 منٹ کی ملاقات میں بہت دلچسپ گفتگو کی۔

News ID 1888446

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha