مہر خبررساں ایجنسی نے آناتولی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ترکی کے اٹارنی جنرل نے اعلان کیا ہے کہ فتح اللہ گولن کے ساتھ رابطہ کے شبہ میں کئي درجن ترک فوجیوں کو گرفتار کرلیا ہے۔ ترک اٹارنی جنرل کے دفتر سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق امریکہ نواز فتح اللہ گولن کے ساتھ رابطہ کے شبہ میں 295 فوجیوں کو گرفتار کیا گيا ہے جن میں 3 کرنل، 8 میجر اور 10 لیفٹیننٹ شامل ہیں۔ واضح رہے کہ فتح اللہ گولن امریکہ میں خود ساختہ جلاوطنی کی زندگی سر کررہا ہے جو ترک حکومت کو مطلوب ہے اور جس پر ترک حکومت کے خلاف سازش کرنے کا الزام عائد ہے۔ فتح اللہ گولن کو امریکہ اور سعودی عرب کی حمایت حاصل ہے۔

ترکی کے اٹارنی جنرل نے اعلان کیا ہے کہ فتح اللہ گولن کے ساتھ رابطہ کے شبہ میں کئي درجن ترک فوجیوں کو گرفتار کرلیا ہے۔
News Code 1888309
آپ کا تبصرہ