مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی سپاہ قدس کے ڈپٹی کمانڈر جنرل اسماعیل قاآنی نے کاشان میں 700 شہیدوں کی یاد میں منعقد تقریب سے خطاب میں اسرائیل کو دنیا کا سب سے زیادہ ناامن ملک قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ دشمن میں ایران کے ساتھ جنگ کرنے کی ہمت نہیں ہے۔ انھوں نے کہا کہ ایران نے دشمن کی تمام دھمکیوں کو فرصت میں تبدیل کردیا ہے ۔ ایران جنگ کا خواہاں نہیں ہے ایران پر آٹھ سال تک جنگ مسلط کی گئی جس کا مقصد اسلامی نظام کو ختم کرنا تھا لیکن ایران کے غیور اور بہادر جوانوں نے اسلامی نظام اور ملک و قوم کے دفاع کے سلسلے میں میدان جنگ میں ایثار اور شہادت کے شاندار جلوے پیش کئے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کی سپاہ قدس کے ڈپٹی کمانڈر نے اسرائیل کو دنیا کا سب سے زیادہ ناامن ملک قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ دشمن میں ایران کے ساتھ جنگ کرنے کی ہمت نہیں ہے۔
News ID 1888291
آپ کا تبصرہ