بھارتی کی پاکستان کو سفارتی سطح پر تنہا کرنے کی کوشش ناکام

پاکستان کے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ دنیا پاکستان سے رابطے کررہی ہے اور یہی ہماری کامیابی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ دنیا پاکستان سے رابطے کررہی ہے اور یہی ہماری کامیابی ہے۔ اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پاکستانی قوم کی کامیابی ہے کہ دنیا آپ سے تعلقات بنارہی ہے، بھارت کی کوشش رہی ہے پاکستان کوسفارتی سطح پرتنہا کیا جائے لیکن بھارت کو یکے بعد دیگرے ناکامیوں کا سامنا کرنا پڑا ہے اور یہی پاکستان کی کامیابی ہے۔ پاکستانی وزیرخارجہ نے کہا کہ دنیا پاکستان میں سرمایہ کاری کے لیے تیار ہے، دنیا رابطے کررہی ہے، یہ پاکستان پراعتماد کا اظہار ہے اور ہندوستان اس سب کو پسند نہیں کرے گا اس لیے وہاں صف ماتم تو بچھے گی۔

News Code 1888084

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 5 + 7 =