مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف نے اقتصادی گروتھ میں کمی کے باعث حکومتوں کو ممکنہ معاشی بحران سے نمٹنے کے لیے تیاری کا مشورہ دے دیا۔
دبئی میں آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹین لیگارڈے نے ورلڈ گورنمنٹ سمٹ میں کہا کہ ہم نے جو امید رکھی تھی اس کے مقابلے میں معیشت پروان نہیں چڑھ رہی۔ ان کا کہنا تھا کہ تجارتی تناؤ، ٹیرف میں اضافہ، فنانشنل مسائل، بریگزٹ کے غیر تسلی بخش نتائج اور چینی معیشت میں گراوٹ ممکنہ طور پر معاشی رسک میں شامل ہیں۔ کرسٹین لیگارڈے نے امریکہ اور چین کے مابین ٹیرف کی جنگ کو تجارتی تناؤ قرار دیتے ہوئے کہا کہ دونوں عالمی طاقتوں کے مابین تجارتی جنگ سے عالمی منفی اثرات پیدا ہوں گے۔ انہوں نے حکومتوں کو بیرونی مصنوعات پر ٹیرف لگانے سے خبردار کیا اور کہا کہ ہمیں اندازہ نہیں کیا کہ حالات کس کروٹ بیٹھیں گے لیکن ہم جانتے ہیں کہ تجارت، اعتماد اور مارکیٹ پر اثرات نمایاں ہونے شروع ہوگئے۔ واضح رہے کہ گزشتہ ماہ آئی ایم ایف نے فروری 2018 میں عالمی معیشت کی گراوٹ میں 3.7 سے 3.5 فیصد کمی کی پیش گوئی کی تھی۔
آپ کا تبصرہ