5 فروری، 2019، 12:07 PM

پاکستان میں یوم یکجہتی کشمیر منایا جارہا ہے

پاکستان میں یوم یکجہتی کشمیر منایا جارہا ہے

پاکستان بھر میں آج یوم یکجہتی کشمیر بھرپور طریقے سے منایا جارہا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان بھر میں آج یوم یکجہتی کشمیر بھرپور طریقے سے منایا جارہا ہے، ملک بھر میں وفاقی و صوبائی حکومتوں کی جانب سے یوم  یکجہتی کشمیر کے موقع پر عام تعطیل ہے اور کشمیریوں سے  اظہار یکجہتی کیلئے پاکستان بھر میں ریلیاں نکالی جارہی ہیں۔کشمیری شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے صبح 10 بجے سائرن بجائے گئے جس کے بعد ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔ اس کے علاوہ کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لئے  پاکستان اور کشمیر کو ملانے والے کہالہ پل پر منعقد ہوئی جہاں ہاتھوں کی زنجیر بنائی گئی۔ ذرائع کے مطابق پاکستانی حکام کشمیر کو اپنے ساتھ ملانے کی ہر ممکن کوشش کررہے ہیں لیکن بھارت نے عالمی سطح پر پاکستان کی تمام کوششوں پر پانی پھیر دیا ہے۔

News ID 1887873

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha