3 فروری، 2019، 1:31 PM

برازیل ڈیم حادثہ، 121 افراد ہلاک

برازیل ڈیم حادثہ، 121 افراد ہلاک

برازیل میں گزشتہ ہفتے ڈیم ٹوٹنے سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 121 ہوگئی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ برازیل میں گزشتہ ہفتے ڈیم ٹوٹنے سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 121 ہوگئی ہے۔

ڈیم ٹوٹنے کے بعد سے 226 افراد تاحال لاپتا ہیں جن کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن تاحال جاری ہے جبکہ حادثے کے بعد کوئی بھی شخص زندہ بچایا نہیں جاسکا۔ برازیلین حکام کے مطابق ریاست میناس جیرائس کے علاقے برومڈینو میں سرچ اور ریسکیو اہلکاروں کی کوششیں جاری ہیں،ڈیم ٹوٹنے سےکئی فٹ جمع ہونےوالی کیچڑ کے باعث سرچ آپریشن کی رفتار سست ہے۔ ریاست کے گورنر کا کہنا ہے کہ لاپتہ افراد کے زندہ بچ جانے کا امکان بہت کم ہے۔

واضح رہے 25 جنوری کوخام لوہے کی کان کے نزدیک ڈیم ٹوٹنے کا حادثہ پیش آیا تھا۔

News ID 1887827

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha