ایرانی مسلح افواج آج بہترین دفاعی شرائط اور پوزیشن میں ہیں

اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کے سربراہ جنرل سید عبدالرحیم موسوی نے کہا ہے کہ ایرانی مسلح افواج آج بہترین دفاعی شرائط اور پوزیشن میں ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کے سربراہ جنرل سید عبدالرحیم موسوی نے کہا ہے کہ ایرانی مسلح افواج آج بہترین دفاعی شرائط اور پوزیشن میں ہیں۔ جنرل موسوی نے ایرانی فضائیہ کی نمائش کے افتتاح کے موقع پر خطاب کرتے ہوئےکہا کہ آج ہم ایرانی قوم اور ایرانی فوج کی قدرت اور دفاعی طاقت کے جلوؤں کا مشاہدہ کررہے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ایران میں 40 ہزار امریکی فوجی مشیر موجود تھے جنھیں انقلاب اسلامی کی کامیابی کے بعد ملک سے نکال دیا گيا۔ امریکی فوجیوں نے نکلتے ہوئے کہا تھا کہ ہم جلدی واپس آئیں گے کیونکہ ایرانی فوج ہتھیاروں کی پیداوار اور ان کے استعمال سے آشنا نہیں ہے۔

جنرل موسوی نے کہا کہ ہم نے 40 سال تک استقامت کا مظاہرہ کیا اور دنیا کے سامنے ثابت کردیا ہے کہ ہم امریکہ کے بغیر بھی اپنے ملک کے دفاع کو مضبوط بنا سکتے ہیں۔ ہم ہتھیار بنا بھی سکتے ہیں اور استعمال بھی کرسکتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ایران نے امریکی پابندیوں کے باوجود خاطرہ خواہ ترقی کی ہے اور ایران ترقی کی شاہراہ پر گامزن ہے۔

News Code 1887751

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha