31 جنوری، 2019، 12:03 PM

دہلی میں پاکستانی ہائی کمشنر کی طلبی پر پاکستان کا احتجاج

دہلی میں پاکستانی ہائی کمشنر کی طلبی پر پاکستان کا احتجاج

پاکستان کے ترجمان دفتر خارجہ نے دہلی میں پاکستانی ہائی کمشنر کی طلبی کو بھارتی انتخابات پر اثر انداز ہونے کی کوشش قرار دیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے ترجمان دفتر خارجہ نے دہلی میں پاکستانی ہائی کمشنر کی طلبی کو بھارتی انتخابات پر اثر انداز ہونے کی کوشش قرار دیا ہے۔

ڈاکٹر محمد فیصل نے ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ بھارت نے گذشتہ رات پاکستانی ہائی کمشنر کو طلب کیا اور کشمیری حریت رہنما میر واعظ عمر فاروق سے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی ٹیلی فونک بات چیت پر اعتراض اٹھایا۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ بھارت کے ان اعتراضات کو مسترد کرتے ہیں، پاکستان نے اپنے ہائی کمشنر کی طلبی پر آج بھارتی ہائی کمشنر کو دفتر خارجہ طلب کرکے اپنا احتجاج ریکارڈ کرایا، سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ نے واضح کردیا کہ پاکستان ہر حال میں کشمیریوں کی مسلسل حمایت جاری رکھے گا۔

محمد فیصل نے کہا کہ کشمیر ایک متنازعہ علاقہ ہے اور نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمشنر کو طلب کیا جانا بھارتی الیکشن پر اثر انداز ہونے کی کوشش ہے، بھارت اپنا الیکشن اپنے ملک میں لڑے، پاکستان کو اس میں نہ گھسیٹے۔

News ID 1887737

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha