29 جنوری، 2019، 6:06 PM

اسرائیلی وزیر اعظم کی دھمکیاں صرف انتخاباتی مصرف کے لئے ہیں

اسرائیلی وزیر اعظم کی دھمکیاں صرف انتخاباتی مصرف کے لئے ہیں

حماس کے رہنما محمود الزہار نے حزب اللہ لبنان کے بے باک ، نڈر اور مجاہد رہنما سید حسن نصر اللہ کے المیادین کو دیئے گئے انٹرویو کو اہم اور فیصلہ کن قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ جن عرب ممالک کی سرزمین کو اسرائیل نے غصب کررکھا ہے وہ متحد ہوجائیں تو " وعد الاآخر" نامی جنگ کے ذریعہ ہم اسرائيل کا خاتمہ کردیں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے بین الاقوامی امور کے نامہ نگار سے گفتگو میں حماس کے رہنما محمود الزہار نے حزب اللہ لبنان کے بے باک ، نڈر اور مجاہد رہنما سید حسن نصر اللہ کے المیادین کو دیئے گئے انٹرویو کو اہم اور فیصلہ کن قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ جن عرب ممالک کی سرزمین کو اسرائیل نے غصب کررکھا ہے وہ متحد ہوجائیں تو " وعد الاآخر"  نامی جنگ کے ذریعہ ہم اسرائيل کا خاتمہ کردیں گے۔ حزب اللہ لبنان کے مجاہد رہنما سید حسن نصر اللہ نے المیادین کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ شامی حکومت ، شامی قیادت اور اسلامی مزاحمت کی جانب سے اسرائیلی جارحیت کا مقابلہ کرنے کے لئے ہر لمحہ ممکن ہے کوئی ٹھوس اور اہم فیصلہ کیا جائے اور اسرائیلی وزير اعظم نیتن یاہو کو یہ بات سمجھ لینی چائیے کہ وہ اپنی غلطیوں کی وجہ سے خطے کو جنگ کی طرف دھکیلنے کی کوشش ترک کردیں ورنہ اسرائیل کا وجود ختم ہوجائےگا۔

مہر نیوز کے نامہ نگار کے ساتھ گفتگو میں فلسطینی تنظیم حماس کے سربراہ محمود الزہار نےسید حسن نصر اللہ کے انٹرویو کو اہم اور فیصلہ کن قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ نیتن یاہو اور اسرائیلی حکام فریب کار اور تخریب کار ہیں اور وہ ڈرپوک بھی ہیں وہ کسی بھی جنگ میں اب کامیاب نہیں ہوسکتے ۔ اگر اسرائیلی وزير اعظم نیتن یاہو نے اس بار کسی غلطی کا ارتکاب کیا تو اسے تاریخی سبق سکھایا جائے گا اور اس جنگ میں اسرائیل کا خاتمہ ہوجائےگا۔

اسلامی مزاحمت کی دفاعی طاقت اور قدرت کے بارے میں سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ اس میں کوئي شک و شبہ نہیں کہ جب اسلامی مزاحمت " حزب اللہ لبنان اور حماس " اسرائیلی جارحیت کا جواب دے گي تو اسرائیل کا خآتمہ ہوجائے گا۔ محمود الزہار نے اسرائیلی وزير اعظم کی دھمکیوں کو کھوکھلی قرار دیتے ہوئے کہا کہ اسرائیلی وزیر اعظم کی دھمکیاں صرف انتخاباتی مصرف کے لئے ہیں۔

News Code 1887690

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha