28 جنوری، 2019، 9:37 PM

کیوبا میں طوفان سے 3 افراد ہلاک، 174 زخمی

کیوبا میں طوفان سے 3 افراد ہلاک، 174 زخمی

کیوبا میں ہلاکت خیز بگولے نے 3 افراد کی جان لے لی جب کہ 174 زخمی اور متعدد لاپتا ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ کیوبا میں ہلاکت خیز بگولے نے 3 افراد کی جان لے لی جب کہ 174 زخمی اور متعدد لاپتا ہیں۔

کیوبا میں ایک خوف ناک ہوائی بگولا نظر آیا جس نے بڑے پیمانے پر تباہی مچادی۔ طوفان کی زد میں آکر 3 افراد ہلاک اور 174 زخمی ہوگئے جب کہ  ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ تیز ہواؤں کے جھکڑ سے درخت زمین سے اکھڑ گئے اور ہورڈنگز سڑکوں پر آگرے، بجلی کا نظام درہم برہم ہونے سے 70 فیصد سے زائد علاقے تاریکی میں ڈوب گئے اور پرانی عمارتوں کے حصے زمین بوس ہوگئے۔

کیوبا میں تیز ہوائیں چلنے کا سلسلہ جاری ہے اور وقفے وقفے سے ہونے والی بارش نے بھی معمولات زندگی کو معطل کرکے رکھ دیا ہے، اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ ہے متاثرین کو عارضی کیمپ میں منتقل کردیا گیا ہے۔ اسپتالوں اور ریلیف کیمپ میں 174 زخمیوں کو لایا گیا جن میں درجن سے زائد افراد کو گہرے زخم آئے جب کہ معمولی زخمی افراد کو فوری طبی امداد کے بعد گھر جانے کی اجازت دے دی گئی۔

News ID 1887671

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha