28 جنوری، 2019، 9:35 PM

پاکستان میں پہلی بار ہندو خاتون سول جج تعینات

پاکستان میں پہلی بار ہندو خاتون سول جج تعینات

پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار ہندو برادری سے تعلق رکھنے والی خاتون سُمن بودانی کو سول جج کے عہدے پر تعینات کردیا گیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکسپریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار ہندو برادری سے تعلق رکھنے والی خاتون سُمن بودانی کو سول جج کے عہدے پر تعینات کردیا گیا۔

سندھ کے ضلع شہداد کوٹ سے تعلق رکھنے والی سُمن بودانی ہندو برادری کی پہلی خاتون سول جج بن گئی ہیں۔ سمن بودانی نے جوڈیشل افسران کا امتحان پاس کیا اور میرٹ لسٹ میں 54 ویں نمبر پر آئیں، جس کے بعد انھیں سول جج و جوڈیشل مجسٹریٹ کے لیے اہل قرار دے دیا گیا۔

سُمن بودانی نے انٹرمیڈیٹ تک تعلیم آبائی شہر سے ہی حاصل کی، حیدرآباد سے ایل ایل بی کیا اور زیبسٹ یونیورسٹی کراچی سے ایل ایل ایم کیا۔ ان کے والد پیشے کے لحاظ سے ڈاکٹر ہیں۔

سمن بودانی کا کہنا ہے کہ ان کی برادری اس فیصلے کے خلاف ہے اور وہ اس شعبے میں لڑکیوں کے کام کرنے کو پسند نہیں کرتے تاہم والد اور بہن بھائیوں کی مکمل مدد اور حمایت حاصل رہی میرے خاندان نے کسی کی بھی باتوں کی پروا نہیں کی اور مجھے اس مقام پر پہنچایا۔

News ID 1887670

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha