مہر خبررساں ایجنسی نے خامہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان کے صوبے قندھار میں غیر ملکی فورسز کے فضائی حملے میں 19 طالبان ہلاک اور 11 طالبان زخمی ہوگئے۔ قندھار کے گورنر کے ترجمان کے مطابق غیر ملکی فورسز نے گذشتہ رات ضلع اسپن بولدک میں طالبان کے ٹھکانے کو نشانہ بنایا، طالبان اپنے اس ٹھکانے کو تربیتی مرکز کے طور پر استعمال کرتے تھے، اس ٹھکانے سے کئی افغان چیک پوسٹوں پر بھی حملے کیے گئے تھے۔ ادھر قندھار کے پولیس چیف جنرل تادین خان اچکزئی کے مطابق حملے میں انیس19 طالبان دہشت گرد ہلاک ہوئے ہیں۔
افغانستان کے صوبے قندھار میں غیر ملکی فورسز کے فضائی حملے میں 19 طالبان ہلاک اور 11 طالبان زخمی ہوگئے۔
News ID 1887668
آپ کا تبصرہ