دنیا کے سیاسی جغرافیہ سے صہیونی حکومت کا خاتمہ ہماری حکمت عملی کا حصہ

اسلامی جمہوریہ ایران کی سپاہ کے ڈپٹی کمانڈر جنرل حسین سلامی نے کہا ہے کہ دنیا کے سیاسی جغرافیہ سے غاصب صہیونی اور اسرائیلی حکومت کا خاتمہ ہماری حکمت عملی اور پالیسی کا حصہ ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی سپاہ کے ڈپٹی کمانڈر جنرل حسین سلامی نے کہا ہے کہ دنیا کے سیاسی جغرافیہ سے غاصب صہیونی اور اسرائیلی حکومت کا خاتمہ ہماری حکمت عملی اور پالیسی کا حصہ ہے۔

جنرل سلامی نے شام میں ایرانی فوجی ٹھکانوں پر حملے پر مبنی اسرائیل کی دھمکیوں پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ہماری حکمت عملی اسرائيل کو دنیا کے سیاسی نقشہ سے محو کرنا ہے اور اسرائیل اپنی شرارتوں کی وجہ سے اس حقیقت کے بالکل نزدیک پہنچ گيا ہے۔

انھوں نے کہا کہ اگر اسرائیل نے کسی نئی جنگ کا آغاز کیا تو یہ وہی جنگ ہوگی جس کی بنا پر اسرائیل کا خاتمہ ہوجائےگا  ،اسرائیل صفحہ ہستی سے مٹ جائےگا اور اسرائیل کو مقبوضہ فلسطین میں اسرائيلیوں کے جنازے دفن کرنے کی فرصت بھی نہیں دی جائےگا۔

News Code 1887658

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha