27 جنوری، 2019، 8:24 PM

کشمیر میں بھارتی فوجی کی خود کشی

کشمیر میں بھارتی فوجی کی خود کشی

ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں بھارتی فوج کے اہلکار نے سرکاری رائفل سے گولی مار کر خودکشی کرلی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے بھارت ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں بھارتی فوج کے اہلکار نے سرکاری رائفل سے گولی مار کر خودکشی کرلی۔

کشمیر کے علاقے بارہ مولا میں بھارتی فوج کے اہلکار لائس نائیک ہیمنت کمار پانڈے نے سرکاری رائفل سے خود کو گولی مار کر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔

لائس نائیک ہیمنت کمار اوریسا کا رہائشی تھا اور اسے حال ہی میں بارہ مولا کے بھارتی فوج کے دستے 19 انفنٹری بریج کے بیس میں تعینات کیا گیا تھا، جہاں وہ گارڈ کے فرائض انجام دے رہا تھا۔

ہیمنت کمار کو شدید زخمی حالت میں ملٹری اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دوران علاج ہی دم توڑ گیا، لائس نائیک کی خودکشی کی وجہ کا تعین نہیں کیا جاسکا ہے۔

واضح رہے کہ بھارتی وزارت دفاع نے 2014 میں ایک سروے بھی جاری کیا تھا جس میں ہر تیسرے دن ایک بھارتی فوجی کے خود کشی کرنے کا انکشاف کیا گیا تھا۔

News ID 1887637

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha