کردوں کا عراق کے دھوک علاقہ میں ترک فوج کے اڈے پر حملہ

عراقی ذرائع کے مطابق کرد احتجاجی مظاہرین نے عراق کے علاقہ دھوک میں ترک فوج کے اڈے پر حملہ کرکے ترک فوج کے متعدد ٹینکوں اور فوجی وسائل کو تباہ کردیا ہے۔

مہر خبـررساں ایجنسی نے النشرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ کرد احتجاجی مظاہرین نے عراق کے علاقہ دھوک میں ترک فوج کے اڈے پر حملہ کرکے ترک فوج کے متعدد ٹینکوں اور فوجی وسائل کو تباہ کردیا ہے۔اطلاعات کے مطابق عراق کے شمال دھوک کے علاقہ میں کرد مظاہرین نے ترکی کے ایک فوجی اڈے پر حملہ کردیا ۔ ترک فوج کی فائرنگ کے نتیجے میں 5 مظاہرین زخمی ہوگئے۔ عراقی ذرائع کے مطابق کرد مظاہرین نے ترکی کے 8 ٹینکوں کو آگ لگادی، جبکہ ترک فوجی کے جنگی وسائل کو بھی تباہ کردیا۔

News Code 1887619

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha