مہر خبررساں ایجنسی نے عرب ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ غزہ کی پٹی میں جمعہ کو احتجاجی مہم کے دوران اسرائیلی فورسز کی فائرنگ سے ایک فلسطینی شہید ہوگیا۔
غزہ کی پٹی پر ہزاروں فلسطینی جمعہ احتجاجی مہم کے دوران اسرائیلی سرحد کے قریب احتجاج کررہے تھےکہ سابق وزیر اعظم اورحماس کےسربراہ اسمٰعیل ہانیہ بھی مظاہرین میں شامل ہوگئے۔
مظاہرین کی جانب سے سینکڑوں ٹائر اور اسرائیلی جھنڈے جلائے گئے، اس دوران اسرائیلی فورسز کی جانب سے اندھادھند فائرنگ اور آنسوگیس کے گولوں کی شیلنگ کی گئی جس کے نتیجے میں ایک نوجوان شہید اور 22 مظاہرین زخمی بھی ہوئے جن میں بچے اور امدادی کارکن بھی شامل ہیں۔
غزہ پٹی میں 30مارچ2018 سے شروع ہونے والی جمعہ احتجاجی مہم کےدوران 260 فلسطینی شہید ہوچکے ہیں، جبکہ زخمیوں کی تعداد 25 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔
آپ کا تبصرہ