25 جنوری، 2019، 8:22 PM

سیہون میں ٹرک اور وین میں تصادم سے 6 افراد ہلاک

سیہون میں ٹرک اور وین میں تصادم سے 6 افراد ہلاک

پاکستان کے صوبہ سندھ میں سیہون شریف کے قریب مسافر وین اور ڈمپر میں تصادم کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق اور 17 شدید زخمی ہوگئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے صوبہ سندھ میں سیہون شریف کے قریب مسافر وین اور ڈمپر میں تصادم کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق اور 17 شدید زخمی ہوگئے۔

مقامی پولیس کے مطابق حادثہ انڈس ہائی وےروڈ پر آمری کے قریب پیش آیا جس میں ٹرک اور وین کے درمیان تصادم ہوا ہے جس سے 6 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔ ایس ایس پی توقیر نعیمکا کہنا ہے کہ جاں بحق افراد وین میں سوار تھے، حادثے میں 17 افراد زخمی بھی ہوئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے کے بعد مقامی افراد اور ریسکیو ٹیموں نے جائے حادثہ پر پہنچ کر جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو نکال کر اسپتال منتقل کیا۔

News ID 1887589

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha