بغیر معاہدے کے بریگزٹ برطانیہ کے لیے نقصان دہ ہوسکتا ہے، ایئر بس چیف

یورپی ایرو اسپیس کمپنی کے سربراہ ٹام اینڈرز نے خبردار کیا ہے کہ بغیر معاہدے کے بریگزٹ (نو ڈیل بریگزٹ ) سے وہ برطانیہ کے خلاف انتہائی نقصان دہ فیصلے لینے پر مجبور ہوجائیں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یورپی ایرو اسپیس کمپنی کے سربراہ ٹام اینڈرز نے خبردار کیا ہے کہ بغیر معاہدے کے بریگزٹ (نو ڈیل بریگزٹ ) سے وہ برطانیہ کے خلاف انتہائی نقصان دہ فیصلے لینے پر مجبور ہوجائیں گے۔ انہوں نے اس بات پر اصرار کیا کہ بریگزٹرز کی بیوقوفی پر کان نہ دھریں کہ ایئربس ہمیشہ برطانیہ میں رہے گی۔

جہاز بنانے والی کمپنی ایئر بس کے برطانیہ کے جنوب مغربی شہر فلٹون اور شمالی ویلز میں ڈیزائننگ اور مینوفیکچرنگ ونگز میں 14 ہزار افراد ملازمت پر مامور ہیں۔

ایئر بس نے بریگزٹ کی وجہ سے برطانیہ میں سرمایہ کاری میں کمی سے متعلق کئی مرتبہ خبردار کیا ہے تاہم کمپنی کی جانب سے برطانوی وزیراعظم تھریسا مے کی بریگزٹ سے متعلق حکمت عملی پر مایوسی کا اظہار بھی کیا گیا ہے۔

News Code 1887561

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 5 =